google-site-verification: googled45ee0ed35dcb6f0.html

Search This Blog

ads by adrresa Banner 300x250

ads by adresa Banner 728x90

کیا کشمیر پلیٹ میں رکھ کر مل جائے گا؟ پلیٹ میں رکھ کر تو فتح مکہ بھی نہیں ملی

اعلان نبوت ﷺ کے بعد کم و بیش 19 برس لگ گئے خانہ کعبہ سے مشرکین کا قبضہ چھڑوانے میں۔

باوجود اس کے کہ حق پرستوں کے لشکر کی قیادت افضل ترین نبی ﷺ کے پاس تھی اور رفقا کا شمار بھی انبیا کے بعد افضل ترین انسانوں میں ہوتا ہے۔

یہ 19 برس کیوں لگے؟

کیونکہ اس دوران مسلمانوں کی تربیت مقصود تھی، ان سے قربانیاں مانگی گئیں، ان کے امتحانات لئے گئے، کڑی مشقتیں کروائی گئیں، رشتے داروں سے قطع تعلقی کرکے ہجرت کی گئی، کاروبار اور قبیلے کی سرداریاں ترک کی گئیں، فاقے برداشت کئے گئے، پیوند لگے کپڑے زیب تن کئے، بے سروسامانی کے عالم میں کئی جنگیں لڑی گئیں، شہادتیں ہوئیں، عزیزواقارب پر ظلم و ستم برداشت کیا گیا، نبی ﷺ کے احکامات مانے گئے، جب جب اللہ کی راہ میں مال و جان پیش کرنے کا حکم ہوا، اس پر عمل کیا گیا ۔ ۔ ۔  اللہ سے دعائیں مانگی گئیں اور مانگنے والے بھی کوئی اور نہیں بلکہ اللہ کی محبوب ترین ہستیاں تھیں ۔ ۔ ۔ 

اس کے باجود 19 برس لگ گئے کعبہ کا کنٹرول حاصل کرنے میں، کیونکہ مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو کندن بنایا جاسکے اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک معیار مقرر ہوسکے۔

دوسری طرف اپنی مثال دیکھ لیں۔

شرک، ناانصافی، جھوٹ، ناپ تول میں کمی، زنا، بے حیائی، سود، شراب، جوا ۔ ۔ ۔ کون سی ایسی برائی ہے جو ہم میں نہیں؟ تاجروں سے ٹیکس مانگا جائے تو وہ ہڑتال کردیتے ہیں، مولویوں کو اقتدار نہ ملے تو وہ مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتے ہیں، کرپٹ سیاستدانوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو ان کے حق میں دانشوران نوحے لکھنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ ۔ ۔

ایسی قوم کو کیا کشمیر پلیٹ میں رکھ کر مل جائے گا؟ پلیٹ میں رکھ کر تو فتح مکہ بھی نہیں ملی، اس کیلئے 19 برس کی مشکل ترین جدوجہد سے گزرنا پڑا  ۔ ۔ ۔ ۔ تو پھر ہمیں کشمیر کیسے اتنی آسانی سے مل سکتا ہے؟

پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں، ایمان کی جو حالت ہماری بحثیت مجموعی اس وقت ہے، اس حالت میں اللہ کی مدد ملنے کی کوئی مستند روایت دنیا میں موجود نہیں۔ اللہ ایسی قوم سے آنکھیں پھیر لیتا ہے جو انصاف ترک کردے اور ظلم عام کردے۔ 

حقیقت تسلیم کریں، اپنے آپ کو ٹھیک کرنا شروع کریں، پھر کشمیر کیا، امریکہ بھی آپ کے قدموں میں آسکتا ہے!!! 

No comments:

Post a Comment

China and Russia say their friendship has ‘no limits

China and Russia say their friendship has ‘no limits’ - and since the #warinUkraine, they appear to be getting closer. Sky’s #HelenAnnSmith ...