google-site-verification: googled45ee0ed35dcb6f0.html

Search This Blog

ads by adrresa Banner 300x250

ads by adresa Banner 728x90

طواف کعبہ کا رکنا! تاریخ میں متعدد بار طواف کعبہ رکا،

طواف کعبہ کا رکنا! تاریخ میں متعدد بار طواف کعبہ رکا، اس میں سب سے مشہور واقعہ 317 ہجری میں فتنہء قرامطہ کا ظہور تھا، یہ وہ خطرناک گروہ تھا جو حج کو جاہلیت کے زمانے کا عمل قرار دیتے تھے، انھوں نے تقریبا دس سال تک مسلمانوں کو حج کا فریضہ ادا کرنے سے روکے رکھا، کعبہ کی دیواروں پر حجاج کا قتل عام کیا اور حجر اسود کو چوری کر کے لے گئے جو کہ بیس سال بعد ان سے بازیاب کرایا گیا۔ 1814 عیسوی میں طاعون کی وجہ سے حج روک دیا گیا۔ 1883 میں ہیضہ کی وباء پھوٹنے کی وجہ سے حج روک دیا گیا۔ 1979 عیسوی میں جھیمان العتیبی نے جب حرم مکی پر قبضہ کیا تو دو ہفتوں تک طواف کعبہ اور میں نماز ادا نہ کی جا سکی۔ اور 2017 عیسوی میں بے پناہ ہجوم کے باعث طواف رک گیا۔ اس کے علاوہ شدید بارش اور سیلاب کے باعث متعدد دفعہ طواف کعبہ رکا رہا۔ یہ سب واقعات کن کے سبب اور کن حکومتوں کے دوران پیش آئے یہ آپ تاریخ سے استفادہ کرکے یا گوگل کر کے با آسانی دیکھ سکتے ہیں لیکن ان واقعات کے دوران بھی زمین کی نقل و حرکت بند نہیں ہوئی اور نہ چاند سورج اور دیگر اجرام فلکی ٹوٹ کر گر پڑے لہذا ڈر اور خوف کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


No comments:

Post a Comment

China and Russia say their friendship has ‘no limits

China and Russia say their friendship has ‘no limits’ - and since the #warinUkraine, they appear to be getting closer. Sky’s #HelenAnnSmith ...