google-site-verification: googled45ee0ed35dcb6f0.html

Search This Blog

ads by adrresa Banner 300x250

ads by adresa Banner 728x90

آئیے یوم عرفہ 9 ذوالحجہ کے بارے میں جانتے ہیں | Let us know about the day of Arafa 9 Zul-Hijjah

ئیےکچھ یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ کے بارے میں جانتے ہیں 🏻 9/ذو الحجہ کا دن اس اعتبارسے بھی نہایت مبارک ہے کہ اس میں حج کا سب سے بڑا رکن ”وقوف عرفہ“ ادا ہوتا ہے، اور اس دن بے شمار لوگوں کی بخشش اور مغفرت کی جاتی ہے؛مگر اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برکات سے غیر حاجیوں کو بھی محروم نہیں فرمایا: اس دن روزے کی عظیم الشان فضیلت مقرر کر کے سب کو اس دن کی فضیلت سے اپنی شان کے مطابق مستفید ہونے کا موقع عنایت فرمایا۔ عرفہ کی وجہِ تسمیہ کے متعلق بہت سے اقوال ہیں ؛جن میں سے تین کوعلماء کرام نے بہ طور خاص بیان فرمایا ہے : تو آئیے آج کے دن کو عرفہ کہنے کی وجوہات جانتے ہیں دوسرا قول نو ذی الحجہ کو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کوتمام مناسکِ حج سکھلائے تھے تو وہ اس دوران ان سے پوچھتے؛ عرفتَ؟ کیا آپ نے اسے جان لیا؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام جواب میں کہتے؛ عرفتُ ہاں میں نے جان لیا۔آ خر کار دونوں کے سوال وجواب میں اس کلمے کا استعمال اس جگہ کی وجہ تسمیہ بن گیا۔ پہلا قول حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آٹھ ذی الحجہ کی رات خواب میں نظر آیا کہ وہ اپنے بیٹے کوذبح کر رہے ہیں ، تو ان کو اس خواب کے اللہ تعالی کی طرف سے ہونے یا نہ ہونےمیں کچھ تردد ہوا،پھر9ذی الحجہ کو دوبارہ یہی خواب نظرآیا تو ان کو یقین ہو گیا کہ یہ خواب اللہ تعالی کی طرف سےہی ہے،چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کویہ معرفت اور یقین 9ذی الحجہ کو حاصل ہوا تھا، اسی وجہ سے 9 ذی الحجہ کو ’’یومِ عرفہ‘‘ کہتے ہیں ۔ اللہ عزوجل کے یوم عرفہ کی قسم کھائی ہے عظیم الشان اورمرتبہ والی ذات عظیم الشان چيز ہی کی قسم اٹھاتی ہے اوریہی وہ یوم المشہود ہے جو اللہ تعالی نے اپنے اس فرمان میں کہا ہے ( وشاهد ومشهود . البروج 3) قسم ہے اُس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اُس کی کہ جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں . روایات میں آیا کہ "شاہد” جمعہ کا دن ہے اور "مشہود” عرفہ کا دن اس کے علاوہ شاہد ومشہود کی تفسیر میں اقوال بہت ہیں ۔ لیکن اوفق بالروایات یہی قول ہے۔ واللہ اعلم تیسرا قول حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا رضی اللہ تعالی عنھا جنت سے اتر کر اس دنیا میں آئے تو وہ دونوں سب سے پہلے اسی جگہ ملے، اس تعارف کی مناسبت سے اس کا نام عرفہ پڑ گیا اور یہ جگہ عرفات کہلائی۔ حضرت ابوہریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : یوم موعود قیامت کا دن اور یوم مشہود عرفہ کا دن اورشاھد جمعہ کا دن ہے۔ (رواه الترمذي) 🥳 یوم عرفہ شیطان کو ذلیل کرنے کا دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا کوئی دن نہیں ، جس میں شیطان اتنا زیادہ ذلیل و خوار ، حقیر اور غیظ سے پُر دیکھا گیا ہو جتنا وہ عرفہ کے دن ہوتا ہے، جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل ہوتی ہوئی رحمت اور اس کی طرف سے بڑے بڑے گناہوں کی معافی دیکھتا ہے۔ (شعب الایمان) حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے والفجر ولیال عشر کے متعلق فرمایاہے : یہ ذی الحجہ کا پہلا عشرہ ہے اور فرمایا کہ وتر سے مراد یومِ عرفہ اور شفع سے مراد یومِ نحر(یعنی دسویں ذی الحجہ) ہے۔ (شعب الایمان) یوم عرفہ نعمتوں کے تکمیل کا دن صحیحین میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے حضرت عمر سے کہا، اے امیر المومنین! تم ایک آیت قرآن مجید میں پڑھتے ہو اگر وہ آیت ہم یہودیوں پرنازل ہوتی توہم اس دن کو عید کا دن بناتے۔ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کہنے لگے، وہ کون سی آیت ہے؟ اس نے کہا:’’الیوم أکملت لکم دینکم وأتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الإسلام دینا۔‘‘حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے: ہمیں اس دن اور جگہ کا بھی علم ہے، جب یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل ہوئی وہ جمعہ کا دن تھا اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں تھے۔ یوم عرفہ میثاق کا دن ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلاشبہ اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی ذریت سے عرفہ میں میثاق لیا مسند احمد بن حنبل یوم عرفہ بخشش کا دن صحیح مسلم میں عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی یوم عرفہ سے زیادہ کسی اوردن اپنے بندوں کوآگ سے آزادی نہیں دیتا اوربلاشبہ اللہ تعالی ان کے قریب ہوتا ہے اور پھر فرشتوں کےسامنے ان سے فخرکرکے فرماتا ہے یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟ دعا کی قبولیت کا دن🤲🏻 نبی کریم ﷺ نے فرمایا: سب سے بہتر دعا عرفہ کے دن کی ہے (خواہ وہ میدان عرفات میں مانگی جائے یا کسی بھی جگہ ) اور ان کلمات میں جو میں نے یا مجھ سے پہلے انبیاءنے بطور دعا پڑھے ہیں سب سے بہتر یہ کلمات ہیں لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر ۔ آقاﷺ کا پسندیدہ روزہ حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:سال بھر میں مجھے کوئی روزہ عرفہ کے دن سے زیادہ محبوب نہیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)

No comments:

Post a Comment

China and Russia say their friendship has ‘no limits

China and Russia say their friendship has ‘no limits’ - and since the #warinUkraine, they appear to be getting closer. Sky’s #HelenAnnSmith ...